ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جی ایس ٹی کا اثر:مہاراشٹر حکومت نے موٹر گاڑی پر رجسٹریشن ٹیکس بڑھایا

جی ایس ٹی کا اثر:مہاراشٹر حکومت نے موٹر گاڑی پر رجسٹریشن ٹیکس بڑھایا

Tue, 04 Jul 2017 21:34:51  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک میں سامان اور سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)نافذ ہونے کے بعد مہاراشٹر حکومت نے نجی دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر لگنے والے یک بارگی رجسٹریشن ٹیکس دو فیصد بڑھا دیا ہے۔ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک اہلکار نے یہ معلومات دی۔افسر نے کہا کہ اس اضافے کو پیر کو مہاراشٹر کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد ریاست میں محصول اور مقامی باڈی ٹیکس ختم ہونے سے آمدنی کا جو نقصان ہو رہا ہے اس کی تلافی کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے اگرچہ، مہنگی درآمد کاروں کے معاملے میں ٹیکس کی رقم کو زیادہ سے زیادہ 20لاکھ روپے مقرر کر دیا ہے۔اس سے پہلے کل کار کی قیمت پر 20فیصد کاٹیکس وصولا جاتا رہا ہے۔افسر نے اس پر مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ یسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں جب مہاراشٹر کے لوگوں نے درآمد گاڑی خریدی لیکن اس کا رجسٹریشن دوسرے ریاست میں کرایا جہاں ٹیکس کی شرح کم ہے۔اس سے ریاست کو آمدنی کا نقصان ہوتا رہا ہے۔اس نقصان سے بچنے کیلئے ریاستی حکومت نے مہنگی درآمد گاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس کو 20لاکھ روپے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پھر چاہے کار کی قیمت کچھ بھی ہو۔افسر نے کہا کہ اس سے پہلے دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر ایک بارگی رجسٹریشن ٹیکس 8سے 10فیصد لگتا تھا جو کہ اب بڑھ کر 10سے 12فیصد کر دیا گیا ہے۔پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں پر پہلے 9سے 11فیصد رجسٹریشن ٹیکس تھا یہ شرح بڑھ کر 11سے 13فیصد ہو گئی۔ڈیزل کی گاڑیوں پر اسے 11-13سے بڑھا 13-15ٹیکس دیا گیا ہے۔سی این جی اور ایل پی جی کاروں کے لیے اسے 5-7سے بڑھا 7-9فیصد کر دیا گیا ہے۔


Share: